اہم خبریں

روس، یوکرین جنگ بندی پر متفق، وائٹ ہاوس کا دعویٰ

واشنگٹن ( اے بی این نیوز    )روس، یوکرین جنگ بندی پر متفق، وائٹ ہاوس کا دعویٰ۔ بحیرہ اسود میں فوجی مقاصد کے لیے تجارتی جہازوں کا استعمال روکنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
توانائی تنصیبات کے خلاف حملوں پر پابندی پر اتفاق ہوگیا۔ امریکہ زرعی اور کھاد کی برآمدات میں روس کی مدد کریگا۔ ادھر دوسری جانب یوکرینی صدرزیلنسکی نےسعودی عرب میں ہونےوالےمذاکرات پرردعمل دیتے ہو ئے کہا ہے کہ امریکااوریوکرین نےاتفاق کیافوری بحری جنگ بندکی جاسکتی ہے۔ کسی تیسرےفریق کی نگرانی میں ممکنہ جنگ بندی پراتفاق ہواہے۔
روس سےطےشدہ جنگ بندی امریکی اعلان کےفوری بعدنافذالعمل ہوگی۔ روس نےاب تک جنگ بندی معاہدےپروضاحت جاری نہیں کی۔ ماسکوجنگ بندی توڑتاہےتوٹرمپ سےہتھیاراورروس پرپابندیوں کامطالبہ کریں گے۔

مزید پڑھیں :عمران خان کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے،ہمیں کوئی ایک دفعہ آکے بتائے وہ عمران خان سے کیا چاہتے ہیں،علیمہ خان

متعلقہ خبریں