نیودہلی (نیوزڈیسک) عیدالفطر سے قبل سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال کی ممتا بنرجی حکومت نے اپنے ان تمام سرکاری ملازمین کو عید کے موقع پر 6,800 روپے کا بونس دینے کا فیصلہ کیا ہے جو پیداوار سے متعلق بونس سسٹم میں شامل نہیں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ بونس ریاست کے ان سرکاری ملازمین کو دیا جائے گا جن کی تنخواہ 44 ہزار روپے ماہانہ سے کم ہے۔ اس کے علاوہ ریٹائرڈ ملازمین کو تہوار الاؤنس اور 3500 روپے ایکس گریشیا بھی ملے گا۔
محکمہ خزانہ کی جانب سے اس حوالے سے بونس دینے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ مسلمان ملازمین کو عید سے قبل جب کہ دیگر ملازمین کو 15 سے 19 ستمبر کے درمیان یہ بونس دیا جائے گا۔
ٹرمپ انتظامیہ کا 5لاکھ سے زائد تارکین وطن کی قانونی حیثیت ختم کرنے کا اعلان