اہم خبریں

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئےآسانی ہی آسانی ، اچھی خبرآ گئی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )موٹر سائیکل کے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے 40 دن انتظار کی ضرورت ختم کر دی گئی ہے۔ ٹریفک حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ اب موٹر سائیکل کے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے فوراً لائسنس فراہم کیا جائے گا، جس کے لیے 40 دن کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

اس کے علاوہ، ایچ ٹی او اور ایل ٹی وی لائسنس بنوانے والوں کے ٹیسٹ کے ایام میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ایل ٹی وی لائسنس کے ٹیسٹ کی مدت 2 دن سے بڑھا کر 5 دن کر دی گئی ہے، جبکہ ایچ ٹی وی کے ٹیسٹ کا دورانیہ 1 دن سے بڑھا کر 2 روز کر دیا گیا ہے۔

ٹریفک حکام نے اس حوالے سے ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کو سمری بھیج دی ہے اور موٹرسائیکل لائسنس کے لیے 40 دن کے انتظار کی شرط ختم کرنے کی سمری حکومت کو بھیج دی گئی ہے۔ اس اقدام سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے والے افراد کی سہولت میں مزید اضافہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں