اہم خبریں

حج 2025 کی تیاریاں زور و شور سے جاری، ٹول فری نمبرز بھی جاری کر دئیے گئے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سعودی عرب میں حج 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں، اور وزارت حج و عمرہ نے اس حوالے سے ضروری اقدامات مکمل کر لیے ہیں تاکہ عازمین کو دوران قیام مکہ مکرمہ ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق، وزارت حج و عمرہ نے عازمین حج کی رہنمائی اور ان کی سہولت کے لیے ٹول فری نمبرز جاری کیے ہیں جن کے ذریعے وہ مختلف سہولتوں کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں یا اہلکاروں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

عازمین حج کی رہنمائی کے لیے مخصوص نمبرز درج ذیل ہیں:

  • رہنمائی اور دیکھ بھال کے لیے: 1966
  • صحت اور ایمرجنسی سروسز کے لیے: 977
  • امن عامہ کے حوالے سے: 911
  • وزارت حج کی خدمات کے بارے میں معلومات کے لیے: 937

وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ یہ سروس 24 گھنٹے دستیاب ہوگی تاکہ عازمین حج کو کسی بھی مسئلے کے لیے فوری مدد مل سکے۔

مزید برآں، سعودی عرب میں حج اور عمرہ کے دوران ہنگامی طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اسکوٹر سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مدینہ منورہ میں یہ سروس شروع کی گئی ہے، جس کا مقصد عمرہ اور حج کے دوران رش والے مقامات پر فوراً طبی امداد فراہم کرنا ہے۔ اب تک اس سروس کے ذریعے 91 افراد کو رش سے اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔

یہ اقدامات سعودی عرب کی جانب سے عازمین حج کے لیے سہولتوں کو بہتر بنانے اور ان کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

متعلقہ خبریں