اہم خبریں

امریکی محکمہ تعلیم سے 1300 سے زائد ملازمین برطرف

واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکی محکمہ تعلیم نے 1300 سے زائد ملازمین کو فارغ کرنے کااعلان کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سال 2025 کے آغاز میں محکمہ تعلیم میں 133 4ملازمین کام کر رہے تھے۔

یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے محکمہ برائے تخفیف اخراجات (DOGE) کے تحت کیا گیا، جس کے نتیجے میں محکمہ تعلیم میں بڑے پیمانے پر برطرفیاں عمل میں لائی گئی ۔رپورٹ کے مطابق، 572 ملازمین نے خود نوکری چھوڑنے کی پیشکش قبول کی۔

تاہم اس کے باوجود محکمہ تعلیم نے 1300 سے زائد افراد کو نوکری سے نکالنے کا اعلان کیا۔ مزید برآں، محکمہ میں آزمائشی بنیادوں پر رکھے گئے درجنوں ملازمین بھی فارغ کر دیئے گئے ہیں۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی حکومت وفاقی اداروں میں اخراجات کم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، جس کے تحت مختلف اداروں میں بھی ملازمین کی تعداد میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
فلپائن کے سابق صدر روڈریگو ڈوٹیرٹےکوحراست میں لے لیا

متعلقہ خبریں