اہم خبریں

فلپائن کے سابق صدر روڈریگو ڈوٹیرٹےکوحراست میں لے لیا

نیویارک(نیوز ڈیسک)انٹرپول نے فلپائن کے سابق صدر روڈریگو ڈوٹیرٹےکوحراست میں لے لیا۔ روڈریگو ڈوٹیرٹے کے وارنٹ گرفتاری انسانیت کیخلاف جرائم کے الزامات میں عالمی فوجداری عدالت نے جاری کئے تھے

سابق صدر پرمنشیات فروشوں کو ماورائے عدالت قتل کروانے کا الزام ہے،انہوں نے2016 سے2022 کےدوران اپنے دورحکومت میں منشیات فروشوں پر سخت کریک ڈاؤن کیا تھا،اس دوران ہزاروں افراد مارے گئے تھے۔ ڈوٹرٹے کو ہانگ کانگ سےفلپائن پہنچنے پر حراست میں لیاگیا،ان کی بیٹی سارہ فلپائن کی نائب صدر ہیں۔
ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں ، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان، پہاڑوں پربرفباری جاری

متعلقہ خبریں