اہم خبریں

پاکستان کی مدد سے گرفتار دہشتگرد شریف اللہ اعتراف جرم کرلیا

ورجینیا ( اے بی این نیوز)پاکستان کی مدد سے گرفتار کالعدم داعش کے دہشتگرد شریف اللہ کی ورجینیا کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے شریف اللہ عرف جعفر کو پولیس حراست میں رکھنے کا حکم دے دیا۔

پیشی کے موقع پر ملزم کو نیلے رنگ کا جیل والا لباس پہنایا گیا تھا۔ امریکی میڈیا کےمطابق دس منٹ تک جاری رہنے والی ابتدائی سماعت میں شریف اللہ کو بتایا گیا کہ الزامات ثابت ہوئے تو اسے عمرقید کا سامنا ہوگا۔ شریف اللہ نے جج سے بات کیلئے دری زبان کے مترجم کی خدمات لیں۔ ملزم کو دوبارہ پیر کی سہ پہر عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اس سے پہلے امریکی حکام نے بتایا کہ شریف اللہ نے ایف بی آئی کے سامنے اعتراف جرم کرلیا ہے۔ اس نے کابل ایئرپورٹ حملے کی تیاری میں مدد دینے کا اعتراف کیا۔ اور خودکش حملہ آور کو روٹ کی نشاندہی کی۔

شریف اللہ نے خودکش حملہ آور عبدالرحمان کی شناخت بھی کی۔شریف اللہ نے ماسکو میں سٹی ہال حملے سے تعلق کا اعتراف بھی کیا۔۔ جبکہ دیگر حملوں میں معاونت کا بھی بتایا۔
مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ جنوبی افریقا کو 50 رنز سے ہرا کر چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا

متعلقہ خبریں