اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستان نے سی آئی اے کی معلومات پر داعش کمانڈر شریف اللہ کو گرفتارکرلیا۔ مبینہ کمانڈر شریف اللہ ”جعفر“ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ جو افغانستان اور پاکستان میں داعش کے اہم گروہ کا رہنما تھا ۔
اس پر الزام ہے کہ اس نے 26 اگست 2021 کو کابل ایئرپورٹ کے باہر ہونے والے خودکش حملے کی منصوبہ بندی اور نگرانی کی۔ جس میں 13 امریکی فوجیوں سمیت 170 سے زائد افغان شہری ہلاک ہوئے تھے۔ پاکستانی حکام نے اس دہشت گرد کی گرفتاری کے بارے میں امریکی حکام کو 10 روز پہلے آگاہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں :عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی سے متعلق درخواست پر حکم نامہ جاری