اہم خبریں

پاکستان کی جانب سے اسرائیل کے غزہ میں انسانی امداد روکنے کے اقدام کی شدید مذمت

اسلام آباد( اے بی این نیوز    )پاکستان کی جانب سے اسرائیل کے غزہ میں انسانی امداد روکنے کے اقدام کی شدید مذمت۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہرمضان المبارک میں اسرائیلی اقدام انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

غزہ میں امداد کی بندش قابض طاقت کی منظم مہم کا حصہ ہے۔ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور جنگ بندی معاہدے کے لیے خطرہ ہے۔ عالمی برادری اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرائے اور غزہ میں امداد کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائے۔
پاکستان کا مستقل جنگ بندی معاہدے کے مکمل نفاذ اور سیاسی عمل کی بحالی کا مطالبہکیا ہے۔1967 سے پہلے کی سرحدوں پر خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں :عمران خان کی صحت کو کوئی مسئلہ نہیں وہ بالکل تندرست ہیں، شیخ وقاص اکرم

متعلقہ خبریں