واشنگٹن(اے بی این نیوز ) امریکی صدر ٹرمپ اوریوکرینی صدرزیلنسکی کےدرمیان تلخ کلامی۔ میڈیاسےگفتگوکےدوران امریکی نائب صدر جےڈی وینس بھی موجود تھے۔ امریکی صدرٹرمپ نے کہا کہ زیلنسکی آپ تیسری جنگ عظیم پرجواکھیل رہےہیں۔ آپ کوہماراشکرگزارہوناچاہیے۔ امریکی نائب صدرنےگفتگو شروع کی تویوکرینی صدرنےکہاچیخیں مت۔ امریکی صدرٹرمپ نے کہا کہ
جےڈی وینس چیخ نہیں رہےبات کررہےہیں۔ زیلنسکی آپ کواپنارویہ تبدیل کرناہوگا۔ آپ کارویہ شکرگزارہونےوالانہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے یوکرینی صدر کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جنگ کو اب ختم کرنا چاہتے ہیں،بہت ہوگیا،اگر میں صدر ہوتا تو یوکرین روس جنگ نہ ہوتی۔مجھے امن کے علمبردار کے طورپر یاد کیا جائے گا۔ یوکرین روس وار تیسری عالمی جنگ کی طرف جاسکتی تھی۔
مزید پڑھیں :دنیا بھر کے کن کن ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا،جانئے