اہم خبریں

جنوب مشرقی افغانستان میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی،30 افراد ہلاک

کابل (اے بی این نیوز)جنوب مشرقی افغانستان میں طوفانی بارشوں نےتباہی مچادی،مختلف حادثات میں تیس افراد ہلاک ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق صوبےفراہ میں سیلاب سےاکیس افراد جاں بحق،چھ زخمی ہوگئے،تمام لوگ پکنک منانےگئے اور سیلابی ریلے کی نذرہوگئے۔

دوسری جانب صوبہ قندھارمیں ایک خاتون اور تین بچے بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئے،چاروں کی لاشیں نکال لی گئیں، مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں سے چارافراد جاں بحق ہوئے۔
مزید پڑھیں: نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں نہیں ہوگی

متعلقہ خبریں