ڈھاکہ(اے بی این نیوز) دنیاکے مختلف ممالکمیں زلزلے کےحوالے سے وقتاً فوقتاً خبریں سننے کو ملتی ہیں آج خلیج بنگال بھی زلزلے سے لرزاٹھا،زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) کا کہنا ہے کہ آج صبح 6 بجکر 10 منٹ پر خلیجِ بنگال میں زلزلے کے جھٹکوں سے زمین لرز اٹھی
خلیجِ بنگال میں یہ زلزلہ 91 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا۔ این سی ایس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مغربی بنگال کے مختلف علاقوں میں محسوس کئے گئے،زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔