اہم خبریں

امریکہ کا سونے کاذخیرہ خالی؟خدشات کے پیش نظر جانچ پڑتال کا فیصلہ

نیویارک (اے بی این نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایلون مسک اس بات کی جانچ کریں گے کہ آیا کینٹکی کی مشہور اسٹوریج فورٹ ناکس میں سونا اب بھی موجود ہے یا نہیں۔

فورٹ ناکس میں امریکہ کے وسیع اور بھاری حفاظتی سونے کے ذخائر موجود ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ کے سیکرٹری خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ سونے کا ہر سال آڈٹ کیا جاتا ہے اور ان آڈٹ کے مطابق تمام تر گولڈ کا حساب لیا جاتا ہے تاہم میں آڈٹ کے بارے میں کچھ خدشات رہے ہیں۔

فورٹ ناکس امریکہ کی ایک انتہائی محفوظ جگہ ہے جہاں سنہ 1937 سے ملک کے سونے اور دیگر قیمتی دھاتوں کو محفوظ طریقے سے ذخیرہ کیا گیا۔ یہ صرف ذخیرہ کرنے کی سہولت نہیں ہے بلکہ فورٹ ناکس امریکی فوج کے انسانی وسائل کے لیے ایک بڑے مرکز کے طور پر بھی کام کرتا ہے اور ہر موسم گرما میں ایک بڑے سالانہ تربیتی پروگرام کی میزبانی کرتا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ فورٹ ناکس کا معائنہ کرنا چاہتے ہیں، جو کہ امریکی سونے کو ذخیرہ کرنے والی ایک انتہائی محفوظ سہولت ہے، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ سونا اب بھی وہاں موجود ہے یا نہیں۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی،پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

متعلقہ خبریں