اہم خبریں

طالبات کو داخلہ ٹیسٹ میں بیٹھنے کی اجازت نہ دی جائے، افغان وزارت ہائر ایجوکیشن

کابل (نیوزڈیسک)افغانستان میں وزارت ہائر ایجوکیشن نے نجی یونیورسٹیز کو حکم نامہ جاری کیا ہے کہ طالبات کو داخلہ ٹیسٹ میں بیٹھنے کی اجازت نہ دی جائے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اگلے مہینے نجی یونیورسٹیز میں داخلہ ٹیسٹ منعقد ہونا ہیں، وزارت کی طرف سے جاری کردہ خط میں ملک کے شمالی صوبوں بشمول کابل کیلئے حکم جاری کیا گیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ جو تعلیمی ادارے قواعد کی پابندی نہیں کریں گے ان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔وزارت ہائر ایجوکیشن نے دسمبر میں یونیورسٹیز کوحکم دیا تھا کہ طالبات کو کلاس روم میں نہ بیٹھنے دیا جائے۔چند دن بعد افغان انتظامیہ نے این جی اوز میں کام کرنے والی خواتین کو کام سے روک دیا جبکہ لڑکیوں کے زیادہ تر اسکول حکام نے بند کر دیے ہیں۔

متعلقہ خبریں