نیویارک (اے بی این نیوز)متنازع مصنف سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے نوجوان کو مجرم قرار دے دیا گیا۔روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ہادی مطر نامی شخص کو سلمان رشدی کو قتل کرنے کی کوشش پر مجرم کو قصور وار قرار دیا گیا ہے۔
ہادی نے 2022 میں امریکی شہر نیو یارک کے علاقے شوٹاکوا میں ایک تقریب کے دوران اسٹیج پر سلمان رشدی کو چاقو کے وار قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔ یہ حملہ ایسے وقت کیا گیا تھا جب وہ تقریب سے خطاب کرنے اسٹیج پر موجود تھا۔
پولیس نے سلمان رشدی پر حملے کے الزام میں ہادی مطر کو گرفتار کرلیا تھا جب کہ سلمان رشدی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔77 سالہ سلمان رشدی کو چاقو حملے میں سر، گردن، جسم اور ہاتھ پر چوٹیں آئی تھیں جس کی وجہ سے اس کی ایک آنکھ کی بینائی ختم ہوگئی اور اس کے بعض اندرونی اعضاء کو بھی نقصان پہنچا۔
مزید پڑھیں: زلزلے کے مسلسل جھٹکے ،لوگوں میں خوف وہراس