اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) این جی او پتن کے اسلام آباد کے دفتر کو سیل کر دیاگیا۔الیکشن مانٹرنگ این جی او کو وزارت داخلہ کے احکامات پر سیل کیا گیا۔ ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق
پتن نامی تنظیم کو جون 2019 میں تحلیل کردیا گیا تھا۔تحلیل کئے جانے کے حکم کو کسی جگہ چیلنج بھی نہیں کیا گیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق تحلیل کے باوجود یہ این جی او غیر قانونی طور پر کام کررہی تھی۔
ضلعی حکومت مجسٹریٹ انڈسٹری کے احکامات کےبعد پتن کے دفتر کو سیل کیا گیا۔
مزید پڑھیں :پہلےدن سےکہہ رہےہیں26 نومبراور9مئی میں حکومت ملوث ہے،نعیم حیدر پنجوتھہ