اسلام آباد(نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات کے صدر اور ولی عہد کے دورے کے پیش نظر اسلام آباد میں 30 جنوری بروز پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کے دورے کے پیش نظر اسلام آباد میں چھٹی دی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطاب تمام سرکاری، نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ ایم سی آئی، سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ معمول کے مطابق امور سرانجام دے گی۔علاوہ ازیں اسلام آباد پولیس ، آئیسکو، ایس این جی پی ایل کے ملازمین بھی دفاتر آئیں گے جبکہ شہر اقتدار کے تمام اسپتال بھی معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ مذکورہ اداروں کے علاوہ تمام نجی و سرکاری ادارے و دفاتر بند رہیں گے۔واضح رہے کہ متحدہ امارات کے صدر اور ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان پیر کو اسلام آباد پہنچیں گے جہاں وہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔دوسری جانب سوموار کو اسلام آباد میں مقامی چھٹی، تعلیمی اداروں سے متعلق حکام خاموش ہیں کیونکہ انہیں وزارت تعلیم کی جانب سے کوئی احکامات موصول نہیں ہوئے۔