نیویارک (اے بی این نیوز)امریکہ میں برفانی طوفان سے تباہی ، 17 افرادہلاک ، درجنوں زخمی ، برفانی طوفان اور شدید سردی سے 9 کروڑ سے زائد افراد متاثر ،شمالی ڈکوٹا میں سردی کا 115 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ، درجہ حرارت منفی 40 ریکارڈ۔ مڈ ویسٹ کی ریاستوں میں درجہ حرارت منفی 50 تک گر گیا۔
عالمی خبر ایجنسی کے مطابق برفانی طوفان کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ، اوکلا ہاما ، آئیووا ، مینی سوٹا، نیبراسکا ، وسکونسن ، کنساس ، مسوری میں سینکڑوں سکول بندجبکہ سردی کی شدت سے پانی کے پائپ پھٹ گئے ، ہزاروں پروازیں منسوخ، متعدد ایئرپورٹس بھی بند کرنے کا حکم دیدیا۔
کینٹکی میں سردی سے 14 افراد جان کی بازی ہار گئے ، کئی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذکردی ۔برفانی طوفان سے متاثرہ خاندانوں کیلئے حکومت نے پناہ گاہیں قائم کردیں۔ متعدد ریاستوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا ،عوام مشکلات کا شکار ہیں.
امریکی فوج کی مدد کرنیوالے لاکھوں افغان شہری پھنس گئے ،ٹرمپ انتظامیہ کا آبادکاری سے انکار