ٹورنٹو(اے بی این نیوز)کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے پیئرسن ایئرپورٹ پر طیارہ حادثہ پیش آیا جس میں مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران اُلٹ گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیلٹا ائیرلائن کے مسافر طیارہ حادثے میں ایک بچے سمیت 18 مسافر زخمی ہوئے جن میں سے 2 زخمیوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔
ٹورنٹو ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق طیارے میں تقریباً 80 مسافر سوار تھے، مسافروں اور عملے کی مزید معلومات لی جارہی ہیں، جبکہ موقع پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ زیادہ تر مسافر طیارے سے بحفاظت نکل چکے ہیں۔ ائیرپورٹ حکام کی جانب سے طیارہ پلٹنے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ڈیلٹا ایئر لائنز کا طیارہ 4819، جس میں 76 مسافر اور عملے کے 4 ارکان سوار تھے، منیاپولس کے سینٹ پال بین الاقوامی ائیرپورٹ سے اونٹاریو کے ٹورنٹو پیئرسن بین الاقوامی ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہوا تھا۔امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے طیارہ حادثے کے فوری بعد ایک بیان جاری کیا اور تصدیق کی کہ طیارے میں سوار تمام 80 افراد کوبحفاظت نکال لیا گیا ہے اور کینیڈا کا ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ تحقیقات کا انچارج ہوگا۔
مزید پڑھیں: بولیویا میں بس کھائی میں جاگری ، حادثے میں 30 افراد ہلاک