اہم خبریں

سوویت افواج کے انخلاء کے 36 سال مکمل،کل بروزہفتہ افغانستان میں تعطیل کا اعلان

کابل(اے بی این نیوز)افغانستان سے سویت افواج کے انخلاء کو 36 سال مکمل ہونے پر افغان حکومت نے کل بروز ہفتہ 15 فروری کو تمام سرکاری ادارے بند کرنے کااعلان کردیا۔ طالبان حکومت کے مطابق کل افغانستان بھر میں عام تعطیلات ہوگی۔

، طالبان حکومت نے اس دن کو قومی افتخار کا دن قرار دیدیا، عام تعطیل ہوگی۔امارت اسلامیہ افغانستان کی جانب سے جاری سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سوویت افواج کے انخلاء کو 36 برس ہوگئے، اس دن کو قومی افتخار کا دن قرار دیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ افغان قوم کسی بھی بیرونی سازش کا شکار نہ ہوں اور افغانستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔سویت افواج افغانستان میں 10 برس کی جنگ کے بعد 15 فروری 1989ء کو پسپائی پر مجبور ہوئی تھیں۔افغان مجاہدین کے ہاتھوں اس وقت کے طاقتور سوویت اتحاد کی شکست عالمی سطح پر ایک بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوئی اور بعد میں خود سوویت یونین کے انہدام کی بھی وجہ بنی۔
ٹرمپ کا بھارت کو F-35 سمیت کئی ارب ڈالر کا فوجی سازو سامان دینے کا اعلان

متعلقہ خبریں