اہم خبریں

مدینہ منورہ سمیت متعدد شہروں میں بارشوں کا الرٹ جاری

ریاض ( نیوز ڈیسک )سعودی عرب میں آج سے پیر تک مملکت کے بیشترعلاقوں میں کہیں ہلکی جبکہ بعض جگہ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق موسمیاتی مرکز کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن کے علاقے طائف، میسان، اضم، العرضیات، المویہ، الخرمہ، شہر مقدس، بحرہ، رنیہ، تربہ، الجموم اور خلیص میں جمرات سے اتوار تک بارش کے ساتھ تیز گرد آلود ہوا چلنے کا امکان ہے،جمعرات سے پیر تک الباحہ ریجن کے بعض علاقے بھی بارش کی لپیٹ میں رہیں گے۔

اس کے علاوہ سعودی عرب میں نجران، مدینہ منورہ، ریاض، قصیم، حاالجوف اور شمالی حدود کے علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ پیر تک جاری رہے گا۔ دوسری جانب ایران کے جزیرے ہرمز کے ’ریڈ بیچ‘ پر شدید بارشوں کے باعث سرخ رنگ کا سیلاب آ گیا ہے، جسے دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین حیران رہ گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: شب برات،سندھ کے اسکول کل بند رہیں گے،چھٹی کا اعلان

متعلقہ خبریں