اہم خبریں

قندوز میں افغان بینک کے باہر خودکش دھماکہ ، طالبان کمانڈر سمیت 25 ہلاک

کابل(اے بی این نیوز)افغانستان کے شہر قندوز میں واقع افغان بینک کے باہر خودکش دھماکے سے 25 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق دھماکہ ایک بینک کے باہر سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کے وقت ہوا، دھماکے کی ذمہ داری اب تک کسی نے قبول نہیں کی۔

عینی شاہدین کے مطابق قندوز ڈسٹرکٹ اسپتال میں 17 لاشیں لائی گئیں ، دیگر اسپتالوں میں بھی کچھ زخمی اور لاشیں لائی گئی ہیں۔ مرنے والوں میں زیادہ تعداد طالبان اہلکاروں کی ہے۔دھماکے کے بعد افغان سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق افغان میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دھماکہ سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کے وقت ہوا، افغان حکام نے دھماکے کی تصدیق کردی۔ اب تک کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

عینی شاہدین کے مطابق افغانستان کے قندوز ڈسٹرکٹ اسپتال میں 30 لاشیں لائی گئیں ہیں، اس کے علاوہ دیگر اسپتالوں میں بھی زخمی لائے گئے ہیں، مرنے والوں میں زیادہ تعداد طالبان اہلکاروں کی بتائی جارہی ہے۔
زمین دھنسنے والی ہے، کئی ممالک کا نام و نشان مٹ جائے گا، نئی تحقیق سامنے آگئی

متعلقہ خبریں