اہم خبریں

عوامی لیگ کی ہمدرد دو معروف بنگلہ دیشی اداکارائیں گرفتار

ڈھاکہ (نیوز ڈیسک)بنگلادیش کی دو معروف اداکاراؤں و ماڈلز کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں معروف اداکارہ و ہدایت کار مہر افروز کو حراست میں لیا گیا تھا جن کے گھر کو نامعلوم افراد نے آگ لگادی تھی اور ان کے والد کے گھر کو بھی نذر آتش کردیا تھا۔

اب خبریں سامنے آئی ہیں کہ اداکارہ سہانا صبا کو بھی پولیس نے تفتیش کیلئے حراست میں لیا ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ انہیں 6 فروری کو حراست میں لیا گیا اورپوچھ گچھ کے لیے ڈٹیکٹیو برانچ دفتر لے جایا گیا،ڈھاکہ میٹرو پولیٹن پولیس کے ڈپٹی کمشنر محمد ولبر رحمان نے اداکارہ سوہانا صبا سے تفتیش کرنے کی تصدیق کی ہے۔

اس سے قبل اداکارہ و ہدایت کارہ مہر افروز شان کو ڈھاکہ کے علاقے دھان منڈی میں ان کی رہائش سے حراست میں لیا گیا تھا،ڈٹیکٹیو برانچ کے چیف رضاء الکریم ملک کے مطابق مہر کو ملک کے خلاف سازش کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: نئی دہلی کی وزیراعلیٰ آتشی نے استعفیٰ دے دیا

متعلقہ خبریں