نیویارک ( نیوز ڈیسک )امریکا میں برڈ فلو کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر نیویارک میں تمام پرندوں کی مارکیٹس بند کر دی گئی ہیں۔ نیویارک کے گورنر کے حکم پر مارکیٹس کو عوامی صحت کے تحفظ کے لیے تالے لگا دیے گئے، تاکہ برڈ فلو کی پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
گورنرنیویارک کے مطابق یہ اقدامات برڈ فلو کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے کیے گئے ہیں اور عوامی صحت کے تناظر میں یہ فیصلہ ضروری تھا۔نیویارک میں ابھی تک کسی بھی شخص میں برڈ فلو کی تشخیص نہیں ہوئی ہے، لیکن حکام نے احتیاطی تدابیر کے طور پر اس بیماری کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات اٹھائے ہیں۔
یہ فیصلہ برڈ فلو کے خطرات کی موجودگی کے پیش نظر کیا گیا ہے، کیونکہ پرندوں کی مارکیٹس میں وائرس کے پھیلاؤ کا امکان زیادہ ہوتا ہے، اور ان مارکیٹس میں کام کرنے والے افراد اور خریداروں کو اس بیماری کے منتقل ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت تک مارکیٹس کو بند رکھیں گے جب تک برڈ فلو کے خطرات کا مکمل طور پر جائزہ نہیں لیا جاتا اور بیماری کے پھیلاؤ کے امکانات کو ختم نہیں کیا جاتا۔
مقامی ذرائع کے مطابق، نیویارک میں اب تک کسی بھی انسان میں برڈ فلو کی تشخیص نہیں ہوئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ برڈ فلو کے خطرات خاص طور پر سردیوں کے دوران زیادہ بڑھ جاتے ہیں، کیونکہ اس موسم میں پرندوں کی ہجرت اور ان کا نقل مکانی کا عمل بڑھ جاتا ہے، جو اس وائرس کے پھیلاؤ کو مزید بڑھا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی، خونی ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار بہن بھائی کو کچل دیا