اہم خبریں

سعودی عرب میں رمضان المبارک 29 دن کا ہوگا، عید الفطر 30 مارچ کو متوقع ،سعودی علماء بورڈ

جدہ (اے بی این نیوز)سعودی عرب میں رواں سال رمضان المبارک صرف 29 دن کا ہوگا ۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی ایوان شاہی کے مشیر اور سعودی علما بورڈ کے رکن شیخ عبد اللہ بن سلیمان المنیع کا کہنا ہے کہ فلکی حساب سے سعودی عرب میں پہلا روزہ ہفتہ یکم مارچ کوہوگا۔

فلکی حساب سے اس بار رمضان المبارک 29 دن کا ہوگا اور آخری روزہ 29 مارچ کو ہوگا۔ اس حوالے سے عید الفطر 30 مارچ کو متوقع ہے۔شیخ عبد اللہ بن سلیمان کے مطابق جمعہ 29 رجب کو رات 3 بج کر 44 منٹ پررمضان کے چاند کی پیدائش ہوگی

چاند سورج غروب ہونے کے بعد کم و بیش 32 منٹ تک افق پررہےگا جس کے باعث اس کا نظارہ آسانی سے ہوسکےگا۔سعودی شاہی ایوان کے مشیر نے واضح کیا کہ یہ رپورٹ فلکی حساب سے تیار کی گئی ہے اور رمضان المبارک کے آغاز کا باقاعدہ اعلان سعودی سپریم کورٹ کرے گی۔

متعلقہ خبریں