اہم خبریں

چین کا بھی واشنگٹن کو جوابی وار ، امریکی درآمدات پر ٹیرف عائد

بیجنگ (اے بی این نیوز) نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ کی ناقص معاشی حکمت عملی کا عالمی سطح پر سخت ردعمل سامنے آگیا ، امریکی ٹیرف کے مقابلے میں کینیڈا اور چین نے بھی جوابی وار کرتے ہوئے امریکی درآمدات پر ٹیرف عائد کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے امریکہ سے ایل این جی اور کوئلے کی درآمدات پر 15 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کیا ہے۔چینی وزارت کامرس کے مطابق امریکی اقدامات ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں ، امریکا سے درآمد زرعی مشینوں اور پک اپ ٹرک پر بھی 10 فیصد ٹیرف لگائیں گے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑے تجارتی شراکت داروں چین، کینیڈا اور میکسیکو پر نئے ٹیرف لگانے کا اعلان کیا تھا۔دوسری جانب کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی طرح کینیڈین کے لیے بھی ٹیرف کو فی الحال نہ بڑھانے پر اتفاق کر لیا ہے۔

پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی ٹرینوں کا کرایہ 5 فیصد بڑھ گیا

متعلقہ خبریں