اہم خبریں

پاکستان عوامی سوسائٹی کے زیراہتمام ڈاکٹر جعفر صمدانی کے اعزاز میں تقریب،ڈاکٹر جعفر صمدانی کو پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر مبارکباد

کویت(نمائندہ خصوصی) پاکستان عوامی سوسائٹی کے زیراہتمام ڈاکٹر سید جعفر صمدانی کو ان کی پی ایچ ڈی مکمل کرنے کے اعزازمیں پر تکلف عشائیہ تقریب ۔ پروگرام کے آقاری عبد الرشید نے تلاوت کلام پاک حاصل کی۔ نظامت کے فرائض انجینئر آصف کمال نے ادا کئے۔تقریب کی صدارت الحاج عبدالرشید کھوکھر صدر منہاج القران انٹرنیشنل نے کی۔ پروگرام میں مختلف ملکوں کے سفیر شریک تھے جن میں کویت میں موجود ٹوگو کے سفیر محمد سعد اورو سما تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

اس کے علاوہ کینیا کی سفیر مادام حلیمہ محمود، بنین کے سفیر سومنوایسوفو، جیبوتی کے سفیر عبدالقادر حسین عمر، جنوبی سوڈان کے سفیر جوزف دتکوئی ، بنگلہ دیش سفارتخانہ کے ڈیفنس اتاشی بریگیڈیئر حسن الزماں اور کویتی کمیونٹی کے وکلا یوسف احمد العربید المحام، انجینئر احمد قطان، عبداللہ العبید المحام ، انجینئر عمر، ایڈووکیٹ عادل، ڈاکٹر مساعد النجار، ڈاکٹر مساعد العتیبی، ناصر بھی اس تقریب میں رونق افروز تھے۔پاکستانی کمیونٹی میں سفارتخانہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی فرخ سیال کے ساتھ کثیر تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔ تمام مقررین نے ڈاکٹر جعفر صمدانی کو ان کی پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر مبارکباد دی اور ان کے اس اقدام کو نوجوانوں کے لیے مشعل راہ قرار دیا۔ڈاکٹرجعفر صمدانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ سب اللہ کا کرم اور ان کے والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ تقریب کے آخر میں شرکاء کے لیے عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔

متعلقہ خبریں