اہم خبریں

کراچی کا شہری امریکی خاتون سے شادی کیلئے تیار،شرط رکھ دی

کراچی(نیوز ڈیسک ) 19 سالہ نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر پاکستان آنے والی امریکی خاتون کو ایک شخص نے شادی کی پیشکش کردی۔امریکی خاتون سے شادی کرنے کیلئے کراچی کے شہری نے مشروط رضا مندی ظاہر کی ہے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں شہری نے اپنا تعارف کروایا اور بتایا کہ میرا نام عبدالرحیم ہے، پیشے کے اعتبار سے اس وقت ڈرائیو ہوں لیکن ایک ریٹائرڈ ملازم بھی ہوں۔

شہری نے کہا کہ میں نے اپنی بیوی کو بھی میسج کردیا ہے کہ میں شادی کرلوں گا اگر مجھے اجازت مل گئی، ویسے اسلام میں بیوی سے دوسری شادی کا پوچھنا ضروری نہیں ہے لیکن میں نے پھر بھی اہلیہ کو بتادیا ہے کہ میں خاتون سے شادی کرنے کیلئے تیار ہوں۔

عبدالرحیم نے امریکی خاتون سے شادی کیلئے اپنی شرط بھی بتائی اور کہا کہ میری شرط صرف اتنی سی ہے کہ اگر وہ ہندو یا عیسائی ہیں تو مسلمان ہوجائیں۔
190�مزید پڑھیں: ملین پائونڈ اسکینڈل،ملک ریاض،علی ریاض،شہزاد اکبر اور فرح شہزادی کے پاسپورٹ منسوخ

متعلقہ خبریں