اہم خبریں

واشنگٹن ،فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر مسافر طیارہ تباہ

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک )واشنگٹن ایئر پورٹ کے قریب مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرانے کے بعد مسافر طیارہ پوٹومیک دریا میں گر گیا جس کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق حادثہ دریائے پوٹومیک کے اوپر رن وے کے قریب پیش آیا۔ مسافر طیارے سے ٹکرانے والا بلیک ہاک فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز پر تھا۔امریکن ایئر لائنز کی پرواز یو ایل 5432 کینساس کے شہر وکیٹا سے واشنگٹن پہنچی تھی۔

حادثے کے بعد ریگن نیشنل ایئر پورٹ پر تمام پروازیں معطل کر دی گئی ہیں جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فضائی حادثے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ فضائی حادثے سے متعلق پوری طرح آگاہ کیا گیا ہے، صورتِ حال کی نگرانی کر رہا ہوں، جیسے ہی مزید تفصیلات سامنے آئیں گی فراہم کی جائیں گی۔امریکی حکام کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے میں تقریباً 60 مسافر سوار تھے۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 افتتاحی تقریب نہیں ہوگی

متعلقہ خبریں