اہم خبریں

غیرقانونی تارکین وطن کیخلاف کارروائی،538 افراد امریکہ بدر

واشنگٹن(سٹیٹ ویوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف وسیع پیمانے پر کارروائی کا آغاز کر دیا،گرشتہ دنوں میں 538غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا جبکہ سینکڑوں افراد کو فوجی طیاروں کے ذریعے ملک بدر کر دیا گیا۔دفاعی حکام کے مطابق دو فوجی طیارے گواتیمالا روانہ کیے گئے جنہوں نے 265افراد کو ڈیپورٹ کیا،

پہلا طیارہ ریاست ٹیکساس کے شہر ایل پاسو سے 80افراد کیساتھ روانہ ہوا جبکہ دوسرا طیارہ ٹکسن سے روانہ ہوا جس میں 80افراد سوار تھے جبکہ تیسرا طیارہ دوبارہ ریاست ٹیکساس سے ایل پاسو روانہ ہوا جس میں 105افراد موجود تھے۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ کے مطابق 538گرفتار افراد میں سے 373مجرمانہ ریکارڈ رکھتے تھے جبکہ 165افراد کو صرف امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے شمالی کیرولائنا میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم خطرناک اور سخت مجرموں کو نکال رہے ہیں، یہ لوگ بدترین جرائم میں ملوث رہے ہیں اور ہم ان پر پہلے توجہ دے رہے ہیں۔امریکا میں امیگریشن قوانین میں سختی کے بعد امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے افراد کو فوری طور پر ڈیپورٹ کریں

اور انہیں پناہ کی درخواست دینے کا موقع نہ دیں۔امریکی میڈیا کے مطابق میکسیکو نے ابتدائی طور پر ایک امریکی فوجی طیارے کو اپنے ملک میں اترنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا تاہم امریکی حکام کے مطابق یہ معاملہ ایک انتظامی مسئلہ تھا جسے جلد ہی حل کر لیا گیا۔
پشاور نامعلوم افراد کی فائرنگ ، مرکزی رہنما جے یو آئی رہنما قاضی ظہور احمد قتل

متعلقہ خبریں