اسلام آباد(اے بی این نیوز)تھائی لینڈ جانے والے پاکستانیوں کیلئے اہم خبرآگئی۔تھائی لینڈ قونصلیٹ کراچی نے ای ویزا کے درخواست دہندگان کو تمام حقیقی دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق تھائی ای ویزا کیلئے درخواست جمع کروانے خواہشمند ہوشیار ہوجائیں
درخواست اپ لوڈ کرنے کے ساتھ درخواست دہندگان کو تمام حقیقی دستاویزات جمع کرانے ہو نگی۔تھائی لینڈ قونصلیٹ کراچی نے اپ لوڈ کردہ تمام دستاویزات خاص طور پر ایئر لائن ٹکٹ اور ہوٹل کی بکنگ حقیقی ہونا لازمی قرار دیا ہے۔
تھائی لینڈ قونصلیٹ کراچی نے شہریوں کے نام واضح پیغام میں کہا ہے کہ اگر جانچ پڑتال میں کوئی دستاویز جعلی پایا گیا تو ویزا پر غور نہیں کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ جعلی دستاویزات پر درخواست گزار یا ٹریول ایجنٹ کو بلیک لسٹ کیا جا سکتا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف فیصل کریم کنڈی پر مہربان، اسلام آباد میں سرکاری گھرکو گورنر ہاوس کا درجہ دیدیا