اہم خبریں

لبنانی آرمی چیف ملک کے نئے صدر منتخب، سویلین لباس میں عہدے کا حلف اٹھا لیا

لبنان(اے بی این نیوز) دنیا بھر میں تیزی سے حکومتی معاملات بدل رہے ہیں، عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنانی پارلیمنٹ کی جانب سے آرمی چیف جنرل جوزف عون ملک کے نیا صدر منتخب کرلیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کے 128 ارکان میں سے 99 نے ان کے حق میں ووٹ دیا۔نومنتخب صدر جنرل جوزف عون نے سویلین لباس میں عہدے کا حلف لیا۔

جوزف عون نے پارلیمنٹ میں اپنی پہلی تقریر میں شام سمیت عرب ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کی خواہش کا اظہار۔انہوں نے کہا کہ لبنان کی تاریخ میں آج سے نیا دور شروع ہو رہا ہے۔ ملک میں ہتھیار رکھنے کا اختیار صرف اور صرف ریاست کے پاس ہو گا۔لبنان کے نئے منتخب صدر نے اسرائیلی حملوں میں تباہ ہونے والے جنوبی لبنان اور ملک کے دیگر حصوں کی تعمیر نو کا بھی اعلان کیا۔
شام میں پھنسے 350 سے زائد پاکستانی سرحد پار کرکے لبنان پہنچ گئے

متعلقہ خبریں