کیپ ٹائون ( نیوز ڈیسک )بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ جنوبی افریقہ میں پہاڑی سے گر کر زخمی ہوگئیں۔ جمائما گولڈ اسمتھ کو کیپ ٹاؤن کے اسپتال لے جایا گیا ہے جہاں انکی حالت بہتر ہے۔
ذرائع کے مطابق جمائما گولڈ اسمتھ ہائیکنگ کے دوران گر کر زخمی ہوئیں۔ تازہ جاری کردہ تصاویر میں انہیں وہیل چیئر پر اور بیساکھیوں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ جمائما اپنے دو بیٹوں سلیمان اور قاسم کے ساتھ لندن میں رہائش پذیر ہیں تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ سال نو کے موقع پر جنوبی افریقا میں موجود تھیں۔
مزید پڑھیں: آج بروز منگل 7جنوری 2025 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟