اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستان بڑے پروگرام کی میزبانی کے لیے تیار! 30 ممالک کے وفود اسلام آباد پہنچیں گے، سفارتی ذرائع۔ وزیر اعظم شہباز شریف بطور میزبان دو روزہ کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔سفارتی زرائع کے مطابق
کانفرنس رواں ہفتے منعقد کی جائے گی ۔ کانفرنس کا موضوع مسلم معاشروں میں خواتین کی تعلیم، چیلنجز اور مواقع ہوگا ۔ کانفرنس میں 55 سے زائد وفود کی شرکت متوقع۔ رابطہ العالم الاسلامی اور وزیر اعظم پاکستان مشترکہ میزبان ہونگے۔
جناح کنونشن سینٹر میں کانفرنس کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیاُ۔ او آئی سی سیکریٹری جنرل حصین براہیم طحہ کانفرنس میں شریک ہوں گے۔ او آئی سی نمائندہ خصوصی طارق بخیت بھی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔
30 سے زائد مسلم ممالک کے وزرائے تعلیم پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ کانفرنس کا مقصد بچیوں کی تعلیم کے لیے عالمی نیٹ ورک کا قیا ہے ۔ سعودی عرب، ترکیہ، ایران، اور دیگر ممالک کے وفود کی شرکت۔
کانفرنس مسلم دنیا میں خواتین کی تعلیم کے فروغ کا سنگِ میل ثابت ہوگا ۔
مزید پڑھیں :شیر افضل مروت اور سینیٹر افنان اللہ خان باہم شیر و شکر ہو گئے،گلے ملے اور ہاتھ بھی ملائے