بیروت (نیوز ڈیسک ) لبنان میں نیوزاینکر عبیر رحال کو اس کے شوہر خلیل مسعود نے عدالت میں گولی مار کر قتل کردیا بعد ازاں ملزم نے بھی خودکشی کرلی۔
سرکاری خبر رساںکے مطابق ملزم واردات کے فوری بعد عدالت سے فرار ہوگیا تھا بعد ازاں ایک گھنٹے بعد ایک وڈیو فیس بک پر شیئر کرکے خودکشی کرلی۔
نیوزاینکر عبیر رحال اپنے شوہر سے علیحدگی کی درخواست پر کارروائی مکمل کرنے کےلئے عدالت میں موجود تھیں جوڑے کے تین بچے تھے۔ قاتل خلیل مسعود نے فیس بک اکاونٹ پر شیئر کی جانے والی وڈیو میں قتل کی وجہ مبینہ خیانت بتائی اورغیرت کو محرک قرار دیا، سکیورٹی اہلکاروں کو بعد میں اس کی لاش اس کی کار میں ملی۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزاتوار ،29دسمبر 2024 آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا ؟