موان (نیوز ڈیسک) جنوبی کوریا میں لینڈنگ کے دوران مسافر طیارہ حادثے کاشکار،179 اموا ت کاخدشہ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے موان ایئرپورٹ پر بوئنگ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔
جہاز میں 175 مسافر اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے۔ مسافر طیارہ بنکاک سے موان پہنچا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ طیارے کو حادثہ لینڈنگ گیئر میں خرابی کے باعث پیش آیا۔ طیارہ رن وے سے پھسل کر رن وے کے ارد گرد لگی باڑ سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے طیارے میں آگ لگ گئی۔ بعد ازاں ہنگامی عملے نے طیارے میں لگی آگ پر قابو پالیا۔
جنوبی کوریا کے مسافر طیارے کے تباہ کُن حادثے کے مناظر۔
جہاز کا لینڈنگ گیئر (ٹائر) نہیں کھُلے۔ pic.twitter.com/cOD801JHsc— A.Waheed Murad (@awaheedmurad) December 29, 2024
رپورٹ کے مطابق گر کر تباہ ہونے والا مسافر طیارہ تھائی لینڈ کے شہر بنکاک سے واپس آرہا تھا۔ جہاز میں 175 مسافر اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے۔ حادثے کے بعد دو افراد کو زندہ بچا لیا گیا جب کہ ایمرجنسی عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے طیارے میں لگی آگ پر قابو پالیا۔
جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ایوی ایشن حکام اور ماہرین نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دیں۔ ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لینڈنگ گیئر کی خرابی حادثے کی ممکنہ وجہ ہے۔
مزید پڑھیں: زمبابوے نے افغانستان کے خلاف اپنی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بناڈالا