اہم خبریں

انوکھا احتجاج، سیاستدان کے خود کو کوڑے مارنے کی ویڈیو وائرل،وجہ بھی سامنے آ گئی

بھارتیہ جنتا پارٹی (بے جی پی) کے ریاست تامل ناڈو میں سربراہ کے انا مالائی نے ایک عجیب حرکت کی اور جمعہ کے دن خود کو 6 کوڑے مارے۔ بھارت کے ایک میڈیا ادارے کی جانب سے شیئر کی گئی ایک حیران کن ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انا مالائی لنگی پہنے بغیر شرٹ ہیں جو ہاتھ میں ایک بڑا اور سخت کوڑا تھامے خود کو مار رہے ہیں، اس دوران چیختے چلاتے اور نعرے لگاتے رہے، ساتویں کوڑے پر انکا ایک حامی آکر انھیں روک لیتا ہے

انا مالائی نے عہد کیا کہ وہ 2026 کے اسمبلی انتخابات میں موجودہ حکمراں پارٹی ڈی ایم کے کو شکست دینے کےلیے اپنے بڑے احتجاج کا آغاز کرنے کےلیے خود کو 6 کوڑے مارے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ کوئی بھی جو تامل ثقافت سے آشنا ہے اسے پتہ ہے کہ خود کو کوڑے مارنا کیا ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ کسی شخص یا چیز کے خلاف احتجاج نہیں بلکہ ریاست میں ہونے والی مسلسل ناانصافیوں کے خلاف ہے، انا یونیورسٹی میں کیا ہوا، صرف ایک ٹپنگ پوائنٹ ہے، گزشتہ 13 برسوں سے کیا ہورہا ہے، تامل عوام کے خلاف مسلسل بے انصافی ہورہی ہے۔

متعلقہ خبریں