اہم خبریں

آذربائیجان ائیرلائن کا طیارہ قازقستان کے شہر اکتاؤ میں گر کر تباہ

باکو (نیوز ڈیسک )ماسکو(نیوزدیسک) آذربائیجان کا مسافر طیارہ قازقستان کے شہر اکتو میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ طیارے میں سوار 72 میں سے 12 مسافر زندہ بچ گئے ہیں۔ خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق قازقستان میں حکام نے تصدیق کی ہے کہ کریش ہونے والے طیارے کے 12 مسافروں کو زخمی حالات میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ یہ مسافر طیارہ آذربائیجان سے روس جا رہا تھا۔


زمین پر اترنے پر پھٹنے والا طیارہ شعلوں کی لپیٹ میں آگیا۔ بی بی سی کے مطابق فائر سروسز نے آگ پر قابو پالیا ہے۔قازقستان میں 70 سے زائد افراد کو لے جانے والا طیارہ قازقستان کے شہر اکتاو کے قریب گر کر تباہ ہونے کے بعد چودہ مسافر بچ گئے جبکہ درجنوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ مبینہ طور پر یہ طیارہ اکتاؤ ہوائی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہوا۔

حادثے کی وجہ کے بارے میں ابتدائی طور پر کوئی وضاحت نہیں ہو سکی۔
مغربی میڈیا میں متعدد رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ قازقستان حکومت کی ایک وزارت نے حادثے کی خبر کی تصدیق کی ہے۔روسی خبر رساں ایجنسی TASS نے کہا کہ قازقستان کی ہنگامی وزارت حادثے کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے اور اس کی تحقیقات کی جائیں گی۔ یہ خبر انٹر فیکس نیوز ایجنسی نے بھی دی۔
مزید پڑھیں: جنوبی افریقہ نے پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا

متعلقہ خبریں