اہم خبریں

امریکی پابندیاں بلاجواز، پاکستان کے نیوکلیئرپروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے، وزیراعظم

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )امریکی پابندیاں بلاجوازہیں، پاکستان کے نیوکلیئرپروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔ وزیراعظم کادوٹوک اعلان۔ کابینہ اجلاس سے خطاب میں کہا یہ 24کروڑ عوام کا پروگرام ہے۔ پاکستان کا جوہری پروگرام جارحیت نہیں دفاع کیلئے ہے۔ پاکستان اپنے دفاع کیلئے مضبوط اقدامات کرتا رہے گا۔

مذموم سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ پاکستان کو دہشتگردی سمیت مختلف چیلنجز درپیش ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں۔ شہدا کی ۔ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

دہشتگردی کے خاتمے تک ترقی کیلئے ہماری کاوشوں کے ثمرات عوام کو نہیں مل پائیں گے۔ وزیراعظم نے کرم میں ہوینوالے واقعات کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا پارا چنار میں جس وقت خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے تھی اس وقت یہ اسلام آباد پر حملہ آور تھے۔ ان کو خیبرپختونخوا کی کوئی پروہ نہیں۔ کاش یہ وقت اور وسائل پارہ چنار کے عوام کیلئے صرف کرتے۔

مزید پڑھیں :دفاعی نظام مضبوط، امریکی پابندیوں سے کوئی فرق نہیں پڑےگا،دفتر خارجہ

متعلقہ خبریں