جوہانسبرگ ( نیوز ڈیسک )جنوبی افریقہ میں 5.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔یورپی بحیرہ احمر سیسمولوجیکل سینٹر نے تصدیق کی ہے کہ زلزلے کے جھٹکے جنوبی افریقہ اور نمیبیا میں محسوس کئے گئے ہیں۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ میں زلزلہ 10 کلو میٹر گہرائی میں آیا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ زلزلہ ملک کے دارالحکومت کیپ ٹاؤن کے شمالی علاقہ جات میں محسوس کیا گیا، البتہ زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاعات فی الحال موصول نہیں ہوئیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقہ پر ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان آج تیسرا اور آخری ون ڈے جوہانسبرگ میں کھیلا جائیگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہو گا۔تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو دو صفر کی فیصلہ کن سبقت حاصل ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز جنوبی افریقہ سنے دو صفر سے جیتی تھی، ایک ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث نہیں ہو سکا تھا۔
مزید پڑھیں: ایران میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 10 مسافر جاں بحق