اہم خبریں

شام کے معزول صدر بشار الاسد کے والد حافظ الاسد کی قبر کو آگ لگا دی گئی

دمشق (  اے بی این نیوز   )  شام کے معزول صدر بشار الاسد کے والد حافظ الاسد کی قبر کو آگ لگا دی گئی۔اے ایف پی کے مطابق شام میں انسانی حقوق پر نظر رکھنے والے گروپ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ حزب اختلاف نے صوبہ لطاکیہ میں واقع مقبرے کو آگ لگائی جو اسد کے علوی فرقے کا حصہ ہے۔

یہ وسیع مقبرہ ایک پہاڑی پر بنایا گیا ہے، اس کی تعمیر میں پیچیدہ ڈیزائن اور متعدد محراب شامل ہیں، جب کہ اس کے بیرونی حصے کو پتھر کے نقش و نگار سے سجایا گیا ہے۔اس مقبرے میں اسد خاندان کے دیگر افراد کی قبریں بھی ہیں۔
مزید پڑھیں :افغانستان کے وزیر برائے مہاجرین خلیل الرحمان حقانی بم دھماکے میں جا ں بحق ، پاکستان کی مذمت

متعلقہ خبریں