اہم خبریں

عمران خان کی قید،سابق وزیر اعظم سکاٹ لینڈ حمزہ یوسف اور عطا تارڑ ایکس پر آمنے سامنے آگئے،حمزہ یوسف نے سوالات اٹھا دیئے

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور سابق وزیر اعظم اسکاٹ لینڈ حمزہ یوسف کے درمیان سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” پر سخت بیانات کا تبادلہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

عطا تارڑ نے اپنے بیان میں کہا، “ایک شخص جس پر بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے سنگین الزامات ہیں، اور یہ تمام مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، کیا کوئی مہذب ملک ایسے لوگوں کو بیان بازی اور پروپیگنڈے کی اجازت دیتا ہے؟ میں اس تصور کو قبول نہیں کرتا۔”

حمزہ یوسف نے اس بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا، “اگرچہ میرا پاکستان کی کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں، لیکن عمران خان کی مسلسل قید میرے لیے باعث تشویش ہے۔ انتخابات سے قبل سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالنا، بنیادی طور پر، اس قوم کے جمہوری اصولوں کو مجروح کرتا ہے جو میرے دل کے بہت قریب ہیں۔”

یہ تبادلہ خیال پاکستان میں سیاسی استحکام، جمہوری اصولوں اور انسانی حقوق کے حوالے سے بین الاقوامی توجہ کا مظہر ہے۔ جبکہ عطا تارڑ نے عدالتوں کے معاملات پر زور دیا، حمزہ یوسف نے جمہوری اقدار اور سیاسی مخالفین کے حقوق پر سوالات اٹھائے ہیں۔

مزید پڑھیں :کرکٹ شائقین کیلئے بہت بڑی خوشخبری،روایتی حریف کھیلنے کیلئے تیار،جانئے کون

متعلقہ خبریں