دمشق (نیوزدیسک ڈیسک)اسرائیل کی شام میں پیشرفت جاری ، اسرائیلی فضائیہ اور زمینی فوج کا ٹینکوں اور جنگی جہازوں کے ذریعے شام کے تین بڑے فضائی اڈوں پر شدید بمباری ، سینکڑوں پاکستانی شام میں پھنس گئے ، پاکستانی وزیراعظم شہبازشریف کا لبنان کے وزیراعظم سے رابطہ ، پاکستانی شہریوں کو دمشق اور شام سے نکالنے کیلئے مدد مانگ لی۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے قمشلی ایئربیس، شنشار بیس اور عقبہ فضائی اڈے کو بمباری سے نشانہ بنایا ۔ یہ بمباری شمال مشرقی شام، حمص اور دمشق کے جنوب مغرب کے اڈوں پر کی گئی۔ ان فضائی اڈوں پر درجنوں ہیلی کاپٹر اور جنگی طیارے کھڑے تھے جنہیں نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔دمشق میں تحقیقی مرکز اور الیکٹرانک وار فیئر کے ایک مرکز پر بھی حملے کیے گئے ۔
اسرائیل نے گولان کی پہاڑیوں کے ساتھ ایک بفر زون پر بھی قبضہ کرلیا ۔ دوسری جانب اسرائیلی سفیر نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو خط لکھ کر بتایا کہ شام کی سرحد سے متصل گولان کی پہاڑیوں میں محدود اور عارضی اقدامات کئے تاکہ کسی بھی خطرے کا مقابلہ کیا جا سکے۔
خط میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل شامی مسلح گروپوں کے درمیان جاری تنازع میں مداخلت نہیں کر رہا، ہمارے اقدامات صرف ہماری اپنی سلامتی کیلئے ہیں۔
نائب سفیر نے کہا کہ ہماری توجہ شامی عوام کے بہتر مستقبل پر مرکوز ہونی چاہیے۔ شام کی صورتحال پر غور کیلئے روس کی درخواست پر سلامتی کونسل کے بند کمرہ اجلاس میں سعودی عرب نے کہا کہ اسرائیل نے بفر زون پر قبضے سے شام کی سلامتی کو نقصان پہنچایا ۔
اردن کے بادشاہ عبداللہ دوئم اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق شاہ عبداللہ اور بائیڈن نے فلسطین سمیت اہم علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا،
شاہ عبداللہ نے شام کی سلامتی اور اس کے شہریوں کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے غزہ میں اسرائیلی جنگ کے خاتمے کے لیے عالمی کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ جبکہ شاہ عبداللہ نے ملک کو مستحکم کرنے لیے فوری بین الاقوامی کارروائی پر زور دیا۔
پاکستان میں آج بروزمنگل ،10دسمبر 2024 سونے کی اونچی اڑان، 2لاکھ 82 ہزار 700 سے تجاوز