اسلام آباد( اے بی این نیوز )سوشل میڈیا پر شرانگیزی پھیلانے والے مزید 7 ملزمان کیخلاف ایف آئی آرز درج سوشل میڈیا پر منفی پروپیگینڈے میں ملوث افراد قانونی گرفت میں آنا شروع ہو گئے، ذرائع کے مطابق
حکومت نے سوشل میڈیا پر شرانگیزی پھیلانے والوں کیخلاف قانونی کارروائیاں تیز کردیں۔ ریاست اور ریاستی اداروں کیخلاف منفی پروپیگینڈے میں ملوث مزید 7 افراد کیخلاف ایف آئی آر درج۔
جعلی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلانے والے ملزمان میں محمد اسامہ عمر فاروق ، غلام اکبراور محمد ابو بکرکیخلاف مقدمات درج۔ جن پر مقدمات درج ہوئے ان علی شان ، محمد شوکت، میاں محمد عمران اور محمد بلال بھی شامل۔
ان تمام ملزمان کا تعلق ضلع مظفر گڑھ سے ہے۔ اس سے پہلے بھی 32 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔ ان ملزمان کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں :