نئی دلی (نیوزڈیسک)بڑی ائیر کمپنیوں کے ہم پلہ لانے میں اہم قدم ، ٹاٹا گروپ کی ملکیت ایئر انڈیا کمپنی نے ایئربس اور بوئنگ دونوں سے سینکڑوں ارب ڈالر کے 500 جیٹ طیاروں کے تاریخی آرڈر دینے کے قریب ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آرڈرز میں 400 نیرو باڈی جیٹ طیارے اور 100 یا اس سے زیادہ وائیڈ باڈیز بشمول ایئر بس اے 350، بوئنگ 787 ایس اور 777 ایس شامل ہیں۔ اس خبر پر ایئربس ، بوئنگ اور ٹاٹا گروپ نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔واضح رہے کہ حال ہی میں ٹاٹا گروپ نے ایئر انڈیا کو واپس خریدا ہے جس کے بعد سے اس کی بحالی کی کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔