اسلام آباد( اے بی این نیوز )پاک بحریہ کی حربی صلاحیتوں میں اضافہ، بھارتی نیوی حیران و پریشان۔ 50 پاکستانی جنگی جہازوں اور 8 نئی جدید آبدوزوں کا سوچ کر بھارتی نیول چیف کی پریشانیوں میں اضافہ ۔ بھارتی نیول چیف ایڈمرل دنیش تریپاٹھی کی پریس کانفرنس ۔
پاک چین دوستی کے ساتھ، ترکی اور بنگلہ دیش کے ساتھ پاکستان کے تعلقات بھی بھارت کو کھٹکنے لگے۔ نیوی ڈے سے پہلے پریس کانفرنس میں بھارتی نیول چیف پاک بحریہ کی بڑھتی صلاحیتوں کی گردان کرتے رہے۔
پروفیشنل فورس کے سربراہ کے بجائے بھارتی نیول چیف پریس کانفرنس میں مودی جی بھگت دکھائی دئیے۔ بھارتی نیول چیف پریس کانفرنس میں مودی کے “اقوال زریں” پیش کرتے رہے۔ پاک بحریہ کے بیڑے میں 8 ہنگور کلاس آبدوزوں کی شمولیت کا سوچ کر ہی بھارتی نیوی کی نیندیں اڑنے لگیں ۔
بھارتی بحریہ کے سربراہ نےدعویٰ کیا کہ پاک بحریہ چین کی حمایت سے حیرت انگیز ترقی کر رہی ہے۔ ایڈمرل دینیش تریپاٹھی نے کہا کہ بھارتی بحریہ ہمسایوں کے خطرات سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی بنانے پر مجبور ہے۔
پاک بحریہ کی حیران کن ترقی اور چین کے تعاون سے کئی جنگی جہازوں کی تعمیر سے آگاہ ہیں۔ چین کی امداد و تعاون نشاندہی کرتا ہے کہ وہ پاکستان کی بحری صلاحیتوں کو مضبوط بنانا چاہتا ہے۔
حکمتِ عملی کو ہمسایہ ممالک سے ممکنہ خطرات سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے ڈھال رہے ہیں۔
شمال میں چین، مشرق میں بنگلہ دیش اور مغرب میں پاکستان، کسی پڑوسی سے بھارت کی نہیں بنتی۔ پاک چین دوستی کے بعد ترکی سے دفاعی تعاون بھی بھارت کو گراں گزرنے لگا۔ بنگلہ دیش سے پاکستان کے بہتر ہوتے تعلقات پر بھی بھارتی دفاعی ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
بھارتی دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کی دوستی سے بھارت کو بحیرہ عرب اور خلیج بنگال دونوں جانب سے خطرہ ہو گا۔ پاک بحریہ کے تحت امن مشقوں کی کامیابی بھی بھارتی بحریہ کو کھٹکنے لگی۔
پاک بحریہ آئندہ برس فروری میں ایک بار پھر امن مشقوں کی میزبانی کرے گی۔
بھارتی نیول چیف پاکستان کی امن مشقوں کے مقابلے میں اپنی ملن ایکسرسائز کو بڑھاچڑھا کر پیش کرتے رہے۔
مزید پڑھیں :بجلی سستی ہوگئی، جانئے کتنی،نیپرا اتھارٹی کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری