اہم خبریں

پاکستان کو سفارتی محاذ پر بڑا دھچکا! بھارت کا کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار ،بھارت سے درآمدات میں حیران کن اضافہ

اسلام آباد (رضوان عباسی )پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی کشیدگی کے باوجود حیرت انگیز طور پر تجارتی اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ شہباز حکومت کے ابتدائی آٹھ ماہ میں بھارت سے درآمدات میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اور اکتوبر 2024 میں درآمدات 3 کروڑ 58 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئیں۔
2019 میں پاکستان نے بھارت کے ساتھ تجارت معطل کر دی تھی، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ محدود نرمی دیکھنے میں آئی۔ اس کے باوجود تجارت معطل رہنے کا اثر درآمدات پر نظر نہیں آ رہا۔ اکتوبر 2024 کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ بھارت سے درآمدات میں سالانہ بنیاد پر 46 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ صرف ستمبر 2024 میں ہی درآمدات میں 45 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق، بھارت سے زیادہ تر زندگی بچانے والی ادویات درآمد کی جا رہی ہیں، لیکن حکومت کے کچھ حلقوں میں سوالات اٹھ رہے ہیں کہ آخر یہ درآمدات کن شرائط پر ہو رہی ہیں؟حیران کن بات یہ ہے کہ یہ سب کچھ اُس وقت ہو رہا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اپنی نچلی ترین سطح پر ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، سفارتی محاذ پر پاکستان کو بڑا جھٹکا اس وقت لگا جب بھارت نے کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا، اور دوسری طرف تجارت کے یہ بڑھتے اعداد و شمار کئی سوالات کو جنم دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں :آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کاآئیڈیاز 2024کا دورہ ،دوست ممالک کی دفاعی نمائش میں شرکت کو سراہا

متعلقہ خبریں