واشنگٹن(نیوز ڈیسک ) نومنتخب امریکی صدر اپنی کابینہ کے ارکان کے ناموں کا اعلان کرتے رہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کیرولین لیویٹ کو وائٹ ہاؤس کی ترجمان نامزد کر دیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نامزد کیرولین لیویٹ وائٹ ہاؤس کی اب تک کی سب سے کم عمر ترجمان ہوں گی۔
امریکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ کیرولین وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے روزمرہ کے معاملات پر میڈیا کو بریفنگ دیں گی۔دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے وکلاء کو محکمہ انصاف میں اعلیٰ عہدوں پر تعینات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے وکلاء ان کی مجرمانہ دفاعی ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔ اگر نومنتخب صدر یہ قدم اٹھاتے ہیں تو محکمہ انصاف کی سیاست کا پردہ فاش ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: سیڈ کلاؤڈنگ: جہلم اور چکوال کے اضلاع میں مصنوعی بارش