اہم خبریں

مصر میں امارات کے بانی مرحوم شیخ زاید پر بنائی گئی دستاویزی فلم کی نمائش

قاہرہ (نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات کے بانی مرحوم شیخ زاید بن سلطان النہیان کی زندگی پر بنائی گئی دستاویزی فلم کی قاہرہ میں نمائش کردی گئی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قاہرہ کے بین الاقوامی کتب میلے میں ’’دی مل اسٹون‘‘ نامی دستاویزی فلم دکھائی گئی۔اس میں شیخ زاید کی زندگی پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ، سیاسی سیاق و سباق پیش کیا گیا جس میں شیخ زاید نے ملک کی رہنمائی کی۔دستاویزی فلم نیشنل آرکائیوز سے حاصل کردہ تاریخی فوٹیجز اور سابق شاہی مشیروں کے انٹرویوز کو یکجا کرکے تیار کی گئی ۔یہ فلم یو اے ای میں 6 سے 11 فروری تک ہونے والے العین فلم فیسٹیول میں بھی نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔اسے لندن اور آکلینڈ کے فلم فیسٹیولز میں بھی نمائش کیلئے منتخب کیا گیا ہے، دستاویزی فلم کی پروڈکشن دو برس میں مکمل ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں