اہم خبریں

حزب اللہ کا پہلی مرتبہ اسرائیلی فوج کے ہیڈ کوارٹر اور وزارت دفاع پر حملے کا دعویٰ

بیروت (نیوز ڈیسک) حزب اللہ نے پہلی بار اسرائیلی فوج کے ہیڈ کوارٹر اور وزارت دفاع پر ڈرون حملے کا دعویٰ کیا ہے۔ ڈرون حملوں کے ذریعے دفاع کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکہ خیز ڈرون کا ایک سکواڈرن اسرائیل کے اہم دفاعی اداروں اور تجارتی مراکز پر فضائی حملوں کے لیے استعمال کیا گیا۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان سے اسرائیل پر بڑی تعداد میں راکٹ فائر کیے گئے۔

اسرائیل کے وسطی علاقوں میں سائرن کی آوازوں کے بعد ایک اور بیان میں اسرائیلی فوج نے کہا کہ لبنان سے اسرائیل کی جانب دو ڈرونز اور 40 میزائل داغے گئے، جنہیں تباہ کر دیا گیا۔ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم حملے کے مقام کی شناخت نہیں ہو سکی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں غزہ پر اسرائیلی حملوں کے آغاز کے بعد سے حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا اور بعد ازاں ستمبر 2024 میں اسرائیل کی جانب سے لبنان پر براہ راست حملے شروع کر دیئے گئے تھے۔

مزید پڑھیں :ستاروں کی روشنی میں آج بروزجمعرات14نومبر 2024اپنے کیرئر، شادی ،صحت اور دن بارے جانئے

متعلقہ خبریں